نئی دہلی، 11دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ملک کے فوڈ سیکورٹی ریگولیٹری (ایف ایف ایس اے آئی) نے کھانے کی چیزوں کو اخبار میں رکھنے، پیک کرنے یا رکھ کرکھانے کے تئیں لوگوں کو آگاہ کیا ہے اور اسے خطرناک اور زہریلی بتایا ہے۔ایف ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے اخبار میں رکھے کھانے کے ذریعے لوگوں کے جسم میں کینسر جیسے امراض کے عناصر پہنچ رہے ہیں۔ہندوستانی خوراک حفاظت اورمعیاراتھارٹی(ایف ایف ایس اے آئی)نے اس بارے میں ایک مشاورت جاری کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اشیاء خوردنی کو اخبارات میں رکھنا یا لپیٹنا صحت کیلئے خطرناک ہے اور اس طرح کے کھانے کی مصنوعات یا کھانا کھانا صحت کے لئے خطرناک ہے اگرچہ مذکورہ کھانا کتنا اچھا بنا ہو۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود وزیر جے پی نڈڈا نے ایف ایف ایس اے آئی سے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں مشاورت جاری کرے۔مشاورت میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اخبار چھاپنے والی سیاہی میں متعدد خطرناک بایوایکٹو اجزاء پر مشتمل ہے جن کے صحت پر منفی اثرات کی معلومات سب کو ہے۔اس کے ساتھ ہی پرنٹنگ سیاہی میں نقصان دہ رنگ، روغن وغیرہ ہو سکتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ بزرگوں، نوعمر، بچوں اور کسی مرض میں مبتلا لوگوں کواخبارات میں کھانا دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔ایف ایف ایس اے آئی نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں عوام بیداری پیداکریں اورلوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے میں آگے بڑھ چرھ کرحصہ لیں۔